تازہ تر ین

فواد چودھری کی گرفتاری غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو رہا کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او کے تحت آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فواد چودھری کو گرفتار کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے اور انہیں فوری رہا کیا جائے، فواد چودھری پرتشدد کارروائیوں یا ان پر اکسانے سے متعلق پہلے ہی انڈرٹیکنگ دے چکے ہیں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فواد چودھری تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج دو مقدمات میں نامزد ہیں، عدالت نے 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی ضمانت دی تھی، فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت مزید دو دن برقرار رہے گی، اس دوران متعلقہ عدالت پیش ہو کر فواد چودھری ضمانت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain