تازہ تر ین

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کیخلاف درج دہشتگردی کے 2 مقدمات کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 5، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain