لندن :(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔ کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟