تازہ تر ین

عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عامر میر

لاہور:(ویب ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت پنجاب کے ترجمان نے عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور تحریک انصاف کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain