گجرات: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالت سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔
وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس پر عدالت نے مقدمہ میں شیری مزاری کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے رہائی کے حکم کے باوجود پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا ہے۔