اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔





































