تازہ تر ین

سعودی عرب کا ایک اور ملک کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور کینیڈا نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام تنازعات کو ختم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات 6 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں مالک نے سفیروں کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔
کینیڈا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سفیروں کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا اور پھر سعودی عرب پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور اُس کے بعد مملکت میں ہونے والی گرفتاریوں کے بعد خراب ہوئے تھے۔ جس پر دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا کر لین دین بھی بند کردی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain