تازہ تر ین

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور: (ویب ڈیسک) 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے ضمانت منسوخی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں، ملزمان نے ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا لہذا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضمانتیں منسوخ کرکے ملزمان کو تحویل میں لینے کی اجازت دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain