تازہ تر ین

امارات میں عیدالاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

دبئی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ سے چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے، اس کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہوگا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیل اسلامی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحجہ سے 12 تک ہوگی۔ اگرچہ گریگورین کیلنڈر میں متعلقہ تاریخوں کا تعین صرف اس بنیاد پر کیا جا سکتا ہے کہ چاند کب نظر آئے، فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ چھٹیاں منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہونے کا امکان ہے۔ آگے ویک اینڈ آرہا ہے جس سے دو مزید چٹھیاں اس وقفے میں شامل ہوجائیں گی جس سے تعطیلات کی تعداد چھ ہوسکتی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ 9 ذوالحجہ 28 جون بروز بدھ کو ہوگا، اگر ایسا ہوتا ہے تو ویک اینڈ سمیت پانچ چھٹیاں ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain