تازہ تر ین

کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوش رُبا انکشافات

لاہور :(ویب ڈیسک) کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔ جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔ رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ اس کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔ شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain