پشاور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنماء پرویز خٹک سیاسی طور پر سرگرم ، خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماء پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔