اوول: (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور بھارتی باولر محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔ دوسرے دن کے آغاز میں ہی پہلا اوور محمد سراج کرنے آئے جن کا سامنا اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے ، محمد سراج نے اسٹیو سمتھ کو آگے گیند کرائیں جو کسی تحفے سے کم نہ تھیں تو اسٹیو سمتھ نے بھی لگا تار باونڈریز لگا کر سنچری مکمل کی ۔ یہ منا ظر دیکھ کر کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی چپ نہ رہے اور بول پڑے کہ یہ کیا ہو رہا ہے ، میرا مطلب ابھی دن کی دوسری اور تیسری گیند ہوئی ہے ۔
