لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیرون ممالک سے 6 ہزار 9 سو 71 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
بجٹ میں یورو بانڈ اور سکوک سے 435 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، سعودی عرب سے 870 ارب روپے کا قرضہ حاصل ہو گا، اسلامی ترقیاتی بینک سے 145 ارب روپے حاصل ہونے کا بھی تخمینہ ہے، سعودی عرب سے 580 ارب روپے کے ڈیپازٹس بھی لیے جائیں گے۔
یو اے ای سے 290 ارب روپے کے ڈیپازٹس حاصل ہونے، چینی حکومت سے 1160 ارب روپے قرضہ ملنے، چین کے کمرشل بینکوں سے 1305 ارب روپے، آئی ایم ایف سے 696 ارب حاصل ہونے، اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل کی سہولت کی مد میں 29 ارب 58 کروڑ روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔