تازہ تر ین

سنوکر میچ فکسنگ سکینڈل ، 5 چینی کھلاڑیوں پر عائد پابندیوں میں توسیع

بیجنگ : (ویب ڈیسک) چینی حکام کی جانب سے سنوکر میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پانچ کھلاڑیوں پر عائد پابندیوں میں توسیع کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ماسٹرز چیمپئن 23 سالہ یان بِنگ ٹاؤ اور سابق یوکے چیمپئن شپ کے فاتح 26 سالہ زاؤ زنٹونگ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں چائنیز بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے سخت ترین سزائیں دی ہیں۔
بِنگ ٹاؤ کو ابتدائی طور پر پانچ سال کی پابندی کے باوجود ساڑھے سات سال تک ورلڈ سنوکر ٹور میں واپسی سے روکا جائے گا جبکہ زاؤ زنٹونگ جولائی 2025 تک معطل رہیں گے۔
لو ننگ پر آٹھ سال، بائی لانگنگ پر چار سال اور ژانگ جیان کانگ پر پابندی کو چار سال پانچ ماہ کر دیا گیا ہے۔
گورننگ باڈی نے لیانگ وینبو اور لی ہینگ پر ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حوالے سے تاحیات پابندی کی بھی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ اس ماہ مجموعی طور پر 10 چینی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain