ہالے: (ویب ڈیسک) ہالے اوپن ٹینس میں چلی کے نکولس جیری اور جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
جرمنی کے سٹار ٹینس پلیئر الیگزنڈر زیوروف نے پری کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے ڈینس شپالوف کو شکست سے دوچار کر کے جیت اپنے نام کی۔
چلی کے نکولس جیری نے یونان کے اسٹیفنوس کو مات دی، ہالے اوپن ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے اعزاز میں تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
