لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات 28 جون کو ہونگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کےلئے انتخابات 28 جون کو لاہور میں ہوں گے، الیکشن کا باقاعدہ شیڈول کاغذات نامزدگی موصول ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔
قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے آئی پی سی نوٹیفکیشن کےمطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا، نجم سیٹھی نے آئی پی سی کے ایم سی تحلیل کرنے کےنوٹیفیکیشن کے باوجود بورڈ اف گورنرز کا تقرر کیا تھا۔
نجم سیٹھی نے واپڈا، کے آر ایل، سوئی سدرن، سوئی ناردرن کے چار ڈیپارٹمنٹس کو بورڈ اف گورنرز میں شامل کیا تھا ،قائم مقام چیئرمین نے نیشنل بنک، اسٹیٹ بینک، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو بورڈ اف گورنرز کا حصہ بنا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے چاروں ریجنز کی بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی تبدیل کردی، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بہالپور اور حیدرآباد کو بورڈ اف گورنرز میں شامل کرلیا گیا۔





































