تازہ تر ین

‘مجھے ڈراپ کرنے کی وجہ وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا، عثمان قادر بھی پھٹ پڑے

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ہمیشہ کیمپ میں آنے کی امید رہتی ہے۔ کرکٹر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے مجھے اسپنرز کے کیمپ میں نہیں بلایا گیا ، میرا فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ نہیں بتا سکتا کہ کیمپ میں کیوں نہیں تھا ۔کرکٹر کا کہنا تھا کہ ڈراپ کرنے کا وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا میرا مورال بلند ہے ، ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں۔ عثمان قادر کے مطابق مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینا ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں ، ڈومیسٹک یا لیگز میں رنز اور وکٹیں لے کر میں کم بیک کر سکتا ہوں، میں سیکھنے کی مزید کوشش کروں گا اور ٹیم میں واپس آؤں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کے لیے نیک خواہشات ہیں ، میں بھی اپنا مقام آل راؤنڈرز میں بنانا چاہتا ہوں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain