تازہ تر ین

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی، نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں، پارٹی کے قائد نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچ گئے ہیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain