تازہ تر ین

ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی عمارت کی بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا

پشاور:(ویب ڈیسک) ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی فوری بحالی کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کی بحالی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں، امید ہے ریڈیو پاکستان کی بحالی کا کام جلد شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو مظاہرین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے پیش نظر ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اس میں آگ لگا دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain