تازہ تر ین

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے: مولانا فضل الرحمان

۔(خبریں ڈیجیٹل) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو  اس وقت الیکشن ہوجاتے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھرگئی تھی، ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق  رائے سے فوری الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں تحریک  عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں ان میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اس لیے لایا گیا تھا کہ ملک کو معاشی طور پرکمزور کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain