تازہ تر ین

افغانستان سے امریکی اسلحہ سندھ کے کچے تک پہنچ گیا: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ صرف خیبر پختون خوا تک نہیں سندھ کے کچے کے علاقے تک بھی پہنچ چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سکھر میں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے گھر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے پاس پہنچ چکا ہے، جبکہ یہ امریکی اسلحہ صرف خیبر پختون خوا تک نہیں ہمارے کچے کے علاقے تک بھی پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جان محمد مہر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے آیا ہوں، ان کے قتل پر جےآئی ٹی بنائی گئی ہے، ہم جان محمد مہر کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain