صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کیے جانے کے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے خط کے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر مشاورت کے بعد خط کا جواب دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کی تائید کی ہے۔




































