تازہ تر ین

اب عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا: شہبازشریف

لندن:  سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اب عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔

سابق وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا امید ہے کہ اب عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا، عدل آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، عوام عدل وانصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

شہبازشریف نے کہا امید ہے کہ دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا، دعا ہے کہ نئے چیف جسٹس اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں، آمین! سابق وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain