تازہ تر ین

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہی دن میں 3 کیس نمٹا دیئے

اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ہے، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain