تازہ تر ین

آزاد کشمیر کے ہر شہر، گاؤں سے کارکن نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور پہنچیں گے، فاروق حیدر

مظفر آباد: (خبریں ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے آزاد کشمیر کے ہر شہر، گاؤں، قصبے سے کارکن لاہور پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے نوازشریف کے استقبال کے سلسلہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ میں آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان بھر میں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے اور اپنے محبوب لیڈر کا خطاب سنیں گے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، اپنے قائد کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، تقریب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل چودھری طارق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain