تازہ تر ین

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ہی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ نہ کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈکپ کا افتتاحی میں محض چند سو تماشائی موجود ہیں۔

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ نظر آیا تھا۔بورڈ کی جانب سے بغیر وجہ بتائے افتتاحی تقریب منسوخ کردی تھی جبکہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان تقریب میں سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔
فینز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ 2023 کیلئے کوئی جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain