تازہ تر ین

ماہرہ نے مایوں لک کی تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردیں

لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے مایوں لک کی تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی بارات کی تصاویر منظر عام پر آئیں جو جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئیں اور ہر جانب ماہرہ خان اور سلیم کریم کے چرچے ہونے لگے پھر وقتاً فوقتاً نئی تصاویر اور شادی کے یادگار لمحات سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے۔

اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی مایوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جس میں ان کی سادگی اداکارہ کی خوبصورتی اور دلکشی کو چار چاند لگا رہی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنے مایوں میں گوٹے کے کام سے بنی زرد پشواس زیب تن کی، انہوں نے سفید پھولوں کا ہار، موتیا اور گیندے کے پھولوں سے بنے گجرے اور سبز کانچ کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain