Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا بجٹ خسارہ 8.2 ہزار ارب روپے رہے گا، آئی ایم ایف

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ 8.2 ہزار ارب روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جو کہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد بنتا ہے اور حکومت کے لگائے گئے اندازوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کا 6.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا جو کہ 6.9 ہزار ارب روپے بنتے ہیں،7.6 ہزار ارب روپے خسارے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو جون میں بنائے گئے منصوبے کے مقابلے میں مزید  1.3 ہزار ارب روپے کا قرضہ درکار ہوگا، حکومت پہلے ہی عالمی مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرنے کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    موجودہ صورتحال میں حکومت کا تجارتی بینکوں پر انحصار بڑھ گیا ہے اور تجارتی بینک حکومت کا بدترین استحصال کر رہے ہیں۔

    عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بینکوں کی جانب سے حکومت کو قرضے جاری کرنے کی شرح 75 فیصد ہے، جبکہ نجی کاروباری افراد کو صرف ایک چوتھائی قرضے جاری کیے گئے ہیں، گزشتہ ہفتے عالمی بینک نے بھی بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی، رواں سال سود کی ادائیگیوں کی مد میں 7.3 ہزار ارب روپے ادا کیے جائیں گے، جو کہ سالانہ بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہنے کی بنیادی وجہ ہے۔۔

    ایڈیشنل سیکریٹری فنانس امجد محمود نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کو بتایا کہ شرح سود میں 1فیصد اضافہ سودی ادائیگیوں میں 600 ارب روپے کا اضافہ کردیتا ہے، فسکل مانیٹر رپورٹ کا جائزہ بتاتا ہے کہ پاکستان کا ٹوٹل ریونیو جی ڈی پی کا 12.5 فیصد بنتا ہے، جو کہ 13.3 ہزار ارب روپے ہے، جو کہ جولائی میں کی گئی پیشگوئی کے مقابلے میں معمولی سا بہتر ہے۔۔

    جبکہ اخراجات کا مجموعہ جی ڈی پی کے 20.1 فیصد یعنی 21.3 ہزار ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تین ماہ  قبل جاری کی گئی رپورٹ کے برعکس حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے اخراجات کا تخمینہ 300 ارب روپے زیادہ لگایا گیا ہے۔

    تاہم، اس سے پرائمری بجٹ سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد یعنی 421 ارب روپے رہنے کی پیشگوئی پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے عالمی بینک نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سرپلس حاصل نہیں کرسکے گا اورخسارہ جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہے گا،آئی ایم ایف سے  3 ارب ڈالر کی قلیل المدتی ڈیل کے تحت پاکستان جی ڈی پی کا 0.4 فیصد سرپلس ظاہر کرنے کا پابند ہے، جو کہ 421 ارب روپے بنتے ہیں۔

    عالمی بینک کے معیشت دان عدنان گھمن نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے دیے گئے تخمینوں میں فرق کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس سے زیادہ معلومات ہیں کہ جتنی معلومات آئی ایم ایف کے پاس جولائی میں تھی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.