Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    احمد آباد:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔

    بھارت نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

    شبمن گل کے بعد ویرات کوہلی بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، ویرات کوہلی 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی، روہت شرما شاہین کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی اننگز

    میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز پر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے۔

     

    ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا، تاہم بابر اعظم 50 رنز پر سراج کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

     

    اس کے بعد بھی پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو 49 رنز پر بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی جسپریت کا شکار بن گئے، دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی نے 12، محمد نواز 4 اور حارث رؤف نے 2 رنز کی اننگز کھیلی۔

     

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ احمد آباد میں نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم کا مورال بلند ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی، وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، بھارت کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

     

    دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ شائقین کرکٹ کا جذبہ دیدنی ہے، آج کے میچ سے بڑھ کر کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا، شبمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

     

    خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023ء میں دونوں روایتی حریف ٹیمیں اپنے اب تک کھیلے گئے دو، دو میچز جیت چکی ہیں، قومی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

    دوسری جانب بھارتی سورماؤں نے پہلے مقابلے میں 5 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.