تازہ تر ین

عمران خان کی ورزش کیلیے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی، حکام نے روک لیا

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کے لیے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی، تاہم جیل حکام نے سائیکل کو اندر لے جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ورزش کرنے کے لیے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ہے، تاہم جیل انتظامیہ نے سائیکل کو اندر لے جانے سے روک دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک عدالت کا تحریری حکم نامہ نہیں ملتا، تب تک  ورزش کی سائیکل جیل کے اندر نہیں جاسکتی۔

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کرلیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain