تازہ تر ین

آئی پی پی رہنما عون چوہدری کو نواز شریف سے ملاقات مہنگی پڑگئی پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain