تازہ تر ین

خدیجہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور عدالت طلب

لاہور: معروف ڈیزائنر اور ایکٹیوسٹ خدیجہ شاہ کو تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملے سمیت 2 مقدمات میں ضمانت منظور
عدالت کے تحریری حکم کے مطابق سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ۔ سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا، لہٰذا سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔

خدیجہ شاہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کیے جانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain