پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسیٹٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات تو طے پاگئے مگر شیڈول بحال نہیں ہوپایا ہے۔
پی آئی اے کی آج بھی ملک گیر 50 سے زائد فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ پی آئی اے نے مخصوص بین الاقوامی روٹ کے بعد ڈومیسٹک روٹ پربھی پروازیں شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اسلام آباد تا گلگت کیلئے پروازیں بحال کردیں، قومی ائیر لائن کے ڈومیسٹک روٹ بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے تھے۔
وزیرسیاحت کے نوٹس کے بعد پی آئی اے نے گلگت کی پرواز شروع کردی، پی آئی اے نے گلگت کے لیے اے ٹی آر طیاروں کو فنکشنل کردیا ہے۔