تازہ تر ین

عمران خان کو سلوپوائزن نہیں دیا جارہا، ڈاکٹر فیصل سلطان

راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا جو کہ اڈیالہ جیل میں ریکارڈ کیاگیا۔

 اڈیالہ جیل میں بیان ریکارڈ کرتے وقت عمران خان کے وکیل بھی موجود تھے۔ بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ ہی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات کی اجازت مل گئی جہاں انہوں ںے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفت گومیں ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ بظاہر عمران خان کو سلوپائزنگ دینے کی کوئی علامت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ مکمل تندرست ہیں، انہوں نے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی وہ کم خوراک روٹین میں کھاتے ہیں، ان کا مزاج بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔

دریں اثنا ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے صحافیوں سے گفت گو میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے لیے ہم سب فکرمند ہیں، ہمیں تشویش ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملے کیے جاچکے ہیں، اتنے عرصے سے انھیں ٹینشن میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمیشہ بات چیت ہوسکتی ہے باقی کس سے بات ہوسکتی ہے وہ وقت کے ساتھ سامنے آجائے گا، ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے باقی جماعتوں کو کھلی چھٹی ہے اور وہ اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain