متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات کا آغاز ہوگیا۔
ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اورمصطفی کمال سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔
ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں لاہور پہنچا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن پر گفتگو ہوگی۔
اس سے قبل ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا تھا کہ آج نواز شریف سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور انہیں اپنے وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کی دعوت دی تھی۔