اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔