Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»قطر کی ثالثی میں ہونے والے اسرائیل حماس ممکنہ معاہدے کے نکات سامنے آگئے
    انٹر نیشنل

    قطر کی ثالثی میں ہونے والے اسرائیل حماس ممکنہ معاہدے کے نکات سامنے آگئے

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsنومبر 15, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکا کی مدد سے ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جس میں 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3 روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی۔

    العربیہ نیوز نے مذاکرات میں شامل ایک ذریعے کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 200 سے زائد اسرائیلی یرغمال ہیں جن میں سے 50 بچوں اور خواتین کو رہا کرنے پر حماس نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

    اس کے بدلے میں اسرائیل بھی اپنی جیلوں میں قید 120 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردے گا تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ حماس 50 کے بجائے یرغمال بنائے گئے 100 خواتین اور بچوں کو رہا کرے۔

    قطر سے تعلق رکھنے والے مذاکرات کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ اگر دونوں جانب سے یرغمالیوں کی رہائی پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے تو غزہ میں 3 دن کے لیے جنگ بندی کی جائے گی۔

    ان 3 دنوں میں یرغمالیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز ہوگا اور غزہ میں انسانی ضروریات کی چیزیں امداد کی شکل میں مہیا کی جائیں گی۔

    امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر ایک بار جنگ میں تعطل آگیا تو یہ مکمل سیزفائر کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔

    یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 200 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا تھا جن میں 100 سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں جب کہ بقیہ اسرائیلی فوجی افسران اور اہلکار ہیں۔

    ان میں سے اسرائیل اب تک صرف ایک کو بازیاب کراسکا ہے جب کہ 4 سے 5 کے یرغمالی اسرائیلی بمباری میں مارے گئے اور 4 کو حماس رہا کرچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے اپنے اپنے یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوچکا ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ امریکی صدر نے بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پانے کا عندیہ دیا تھا۔

    اسرائیل اور حماس کی جانب سے تاحال مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار قطر ادا کر رہا ہے جب کہ مصر اور اردن بھی حماس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔

    اسی طرح امریکا بھی کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے اسرائیل پر اپنے تعلقات استعمال کر رہا ہے۔ اس جنگ میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں اس جنگ میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    بھارت میں نمازِ عید ، گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    مئی 26, 2026

    اسرائیل کا وجود خاتمے کے قریب ہے اور وہ اگلے آنے والے 25 برس نہیں دیکھ سکے گا۔ مجتبی خامنه ای

    مئی 26, 2026

    لندن مئی میں تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ، پارہ 34.8 تک پہنچ گیا، ایک صدی پر انار یکارڈ ٹوٹ گیا 60

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.