تازہ تر ین

پاکستان نے عالمی برادری کو ہمیشہ بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک سے خبردار کیا، دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اہلکاروشہری نکھل گپتا پر امریکا میں عائد کی جانے والی فرد جرم کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کوہمیشہ بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک سے خبردارکیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار رہا اور یہ بھارتی نیٹ ورک اب عالمی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

رواں ہفتے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ متحدہ عرب امارات اور کویت کے دوروں سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم دورے کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران فلسطین کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات کی گئی، پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پر حملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دبئی کاپ 28 میں پاک بھارت وزیراعظم کی بیک وقت شرکت کے باوجود انوار الحق کاکڑ اوبھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہسی پیک پر ورکرز کی حفاظت ہرصورت میں جاری رہے گی، سی پیک کی سیکیورٹی کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے۔

اپنی بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی خطرات کو ختم کرنے پر تجاویز زیرغور ہیں، ہم دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی چاہتے ہیں، البتہ غیرقانونی افغانوں کی رضاکارانہ واپسی کی رفتار پرمطمئن ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain