فضائی آلودگی میں ہلکی کمی کے باوجود لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح 255 ریکارڈ کی گئی، فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔