تازہ تر ین

وزیراعظم نے پاکستان-چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی سے گوادر پہنچ کر پاکستان -چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اسی تقریب میں گوادر کے سمندری پانی کو زیر استعمال بنانے کے پلانٹ کا بھی افتتاح کردیا ہے، اس تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر چینی حکام بھی شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی زمین سے خاص نسبت ہونے پر خوشی ہے، پاکستان کے چین سے تعلقات اچھے ہیں، اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کی ترقی سے سیکھ رہا ہے، سی پیک کے ذریعے گوادر کی عوام ترقی کے دور میں داخل ہوگئی، پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کی ترقی سب سے پہلے ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کم اور مواقع زیادہ ہیں، گوادر کے لیے صاف پینے کا پانی ایک دیرانہ مسئلہ تھا جب کہ گوادر ایئر پورٹ بھی فعال ہونے والا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو گوادر میں کام کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain