Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی سرکار کی غنڈہ گردی؛ حریت رہنما جیل میں اور سابق وزرائے اعلیٰ گھروں پر نظربند

    By Khabrain Newsدسمبر 11, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری نگر: بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے سیاہ قانون کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد مودی سرکار نے کسی ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔ 

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار اس عمل سے اتنا خوف زدہ تھی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی اپنے منظور نظر سابق وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو نظر بند کردیا۔

    یاد رہے کہ مودی سرکار نے 2019 میں پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35-اے کو ختم کرنے کا سیاہ قانون منظور کرایا تھا۔

    اس سیاہ قانون پر نہ صرف حریت رہنما بلکہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے وزرائے اعلیٰ بھی سراپا احتجاج بن گئے جس پر فارق عبدااللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم انھیں 2020 میں رہا کردیا گیا تھا۔

    اس سیاہ قانون کو انصاف کی آس لگائے کشمیریوں نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن وہاں بھی قانون کا قتل ہوا اور سیاہ قانون کو برقرار رکھا گیا جس پر مودی سرکار نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو دوبارہ نظر بند کردیا۔

    نظر بندی سے قبل ریکارڈ کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ میرے دروازے پر زنجیریں لگا کر مجھے قید کردیا گیا۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔

    عمر عبد اللہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے احتجاجی بیان میں لکھا کہ مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔ بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں۔ ہم طویل سفر کے لیے بھی تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ مودی سرکار کے 2019 کے سیاہ قانون پر احتجاج کرنے کے پاداش میں حریت رہنما یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ تاحال بھارتی جیلوں میں قید ہے۔

    حریت پسند رہنماؤں کے جیل میں ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مودی سرکار نے اس سیاہ قانون کو سپریم کورٹ سے بھی جائز قرار دلوا کر مہر ثبت کردی۔

    بھارت کی بدنام زمانہ خطرناک جیل تہاڑ سے اپنے بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ کشمیری عوام کو سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کی عدم فراہمی کا نوٹس لیں۔

    کشمیری رہنما غلام نبی آزاد نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون سی جگہ ہے جہاں سے کشمیریوں کو انصاف مل پائے گا۔

    دریں اثنا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں حریت کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور چپے چپے پر فوجی تعینات کردیے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آئندہ برس 30 ستمبر تک الیکشن کرائے جائیں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا

    پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف

    پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.