لاہور: وزارت داخلہ نے کور کمانڈر لاہور حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں محمد منیب سمیت سو سے زائد ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ جناح ہاؤس کے مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے، جناح ہاؤس کا ٹرائل جیل میں ہوگا ہمیں وزرات داخلہ کا جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن موصول ہوچکا ہے۔
ملزمان کے وکلا نے استدعا کی کہ آپ ٹرائل کو چاند پر کروالیں لیکن اب اس وقت ضمانتوں کی بات ہو رہی ہے جس کی ضمانت میرٹ پر بنتی ہے منظور کی جائے۔
عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔