تازہ تر ین

چاند کا مشن ناکام، خلائی جہاز کل کسی وقت زمین پر گر سکتا ہے

انسانوں کی باقیات، بٹ کوئن اور چند دوسری غیر روایتی اشیا لے کر چاند کے لیے روانہ ہونے والا خلائی جہاز پریریگرن لینڈر ناکام ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے۔

یہ خلائی جہاز 20 پے لوڈز لے کر چاند کی سمت روانہ کیا گیا تھا۔ پے لوڈز کا مجموعی وزن 90 کلو گرام تھا۔ ان میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ایوریسٹ کے ایک ٹکڑے کے علاوہ وکی پیڈیا کی ایک کاپی بھی شامل تھی۔

سائنس فکشن ٹی وی سیریز اسٹار ٹریک کے خالق جینی راڈنبیری کی باقیات بھی اس جہاز کے پے لوڈز کا حصہ ہیں۔

اس خلائی جہاز کو چاند کے مشن پر روانہ کرنے والے ادارے ایسٹروبوٹک نے بتایا کہ وہ جہاز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ کمپنی نے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا سے بھی رابطہ رکھا ہے۔ مشن ناکام ہو جانے کے بعد یہ خلائی جہاز جمعہ کو کسی وقت زمین پر گر سکتا ہے۔

 

ایسٹرو بوٹک نے پیریگرن کی زمین پر واپسی کو عمدگی سے کنٹرول کیا ہے اور اسے جنوبی بحرالکاہل میں کہیں گرالیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain