تازہ تر ین

جے یو آئی مقررین مولانا فضل الرحمن کو ووٹ دینے پر جنت کا ٹکٹ بانٹنے لگے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقررین مولانا فضل الرحمن کو ووٹ دینے پر عوام میں جنت کے ٹکٹ بانٹنے لگے۔

ملک میں عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہم عروج پر ہے، جس میں امیدوار اور پارٹی قائدین عوام سے ووٹ لینے کے لیے طرح طرح کے دعوے کررہے ہیں اور  مخالفین پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران  ماضی کے منصوبوں کو یاد دلا کر مستقبل میں عوام کو ترقی کے خواب دکھائے جا رہے ہیں،  اسی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اقتدار ملنے پر 10 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کرکے عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت   دینے کے ساتھ مزید سہولیات کا وعدہ کیا ہے۔

دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی عوام کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران  نت نئے وعدے اور مستقبل کے دعووں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں  جے یو آئی کے ایک مقرر عوامی جلسے کے دوران مولانا فضل الرحمن کو ووٹ دینے پر جنت کی بشارت دیتے سنائی دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain