اسلام آباد: بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں جمعہ کے روز نماز استسقا ادا کی جائے گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 26 جنوری جمعہ کے روز ملک بھر میں نماز استسقا کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں خشک سالی کی و جہ سے بارش کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے علما سے گزارش کی کہ وہ دعاؤں میں اللہ سے بارانِ رحمت مانگیں۔