تازہ تر ین

نریندر مودی نے 11 دن کا روزہ ختم کرکے رام مندر کا افتتاح کیا

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دن کے ساڑھے بارہ بجے ”پران پرتشٹھا“ پوجا کے ذریعے ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام جنم بھومی مندر کا افتتاح کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے 11 دن کا روزہ بھی رکھا تھا۔ مندر کے ایک بڑے پجاری گووند دیو گری مہا راج نے چمچ سے ”چرنامرت“ پلاکر ان کا روزہ ختم کرایا۔

بھارتی میڈیا نے مندر کے افتتاح کے موقع پر کرائی جانے والی پوجا کو رام چندر کی ان کے گھر واپسی کے موقع سے تعبیر کیا ہے۔ مندر کا افتتاح ہائی پروفائل تقریب میں کیا گیا۔ اس ایونٹ کو بھرپور جشن کا رنگ دیا گیا۔ ملک بھر میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ایودھیا کے رام جن بھومی مندر میں بھگوان وشنو کا اوتار سمجھے جانے والے رام چندر جی کا بچپن کا مجمسہ نصب کیا گیا ہے۔ چہرے پر رکھا ہوا پردہ ہٹاکر رام جی کے درشن کرائے گئے۔ رام چندر کے مجسمے کو سونے اور قیمتی پتھروں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

مندر کے افتتاح کی حقیقی پوجا 84 سیکنڈز کی تھی۔ اس سے قبل کافی دیر تک جاری رہنے والی رسوم میں نریندر کے ساتھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی حصہ لیا۔

نریندر مودی رسوم شروع ہونے سے چند منٹ پیشتر مندر کے احاطے میں داخل ہوئے۔

اس موقع پر مندر کی حدود میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رندھیر کپور، کترینا کیف، کرینہ کپور، وکی کوشل، عالیہ بھٹ، سچن تینڈولکر، انیل کمبلے، مکیش امبانی، مسز نیتا مکیش امبانی، ان کی بیٹی ایشا امبانی، رجنی کانت اور انوپم کھیر بھی موجود تھے۔

بی جے پی کے سابق سربراہ اور رام مندر تحریک کے حقیقی روحِ رواں لعل کشن چند ایڈوانی نے شدید سردی اور طبیعت ناساز ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے بھی دعوت نامہ دیے جانے کے باوجود اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain