توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس 24 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، کیس کی سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرچکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔
گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی سمیت شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کریں گے۔