تازہ تر ین

شیخ رشید کی طبیعت ناساز، اسپتال معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں عملہ اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور کچھ ادویات دیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے سینے میں شدید تکلیف ہے انہیں 24 گھنٹے نگہداشت میں رکھنا ضروری ہے اس پر جیل حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کا جیل ہسپتال میں مناسب علاج و معالجہ ہوگا۔

بعدازاں جیل ٹیم سابق وزیر داخلہ کو آر آئی سی سے لے کر واپس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain