بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے انتخابی دفترکے قریب دھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
انتخابی دفتر میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پراسپپتال منتقل کیاجا رہا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔