تازہ تر ین

انتخابی نتائج، علی بخاری کے بعد شعیب شاہین نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف کے این اے 48 اسلام آباد سے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔

علی بخاری نے این اے 48 کے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔ آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کر دی۔

سید علی بخاری نے این اے 48 کے نتائج کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا،ہم 53ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔

گزشتہ روز این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی علی بخاری کی جیت کا دعویٰ کیا تھا۔

این اے 47 کے انتخابی نتائج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے گئے، آزاد امیدوار شعیب شاہین نے بھی درخواست دائر کر دی۔

علی بخاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا انتخاب کیا، بدقسمتی سےہمیں آر او آفس نہیں جانے دیا گیا، ہم وہاں ساڑھے 5 بجے تک کھڑے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست شام کو بھی سنی گئی، چیف الیکشن کمشنر انصاف سے کام لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain